Imran Khan complete speech in Peshawar | 13 October 201… — Transcript

عمران خان کا پشاور میں جلسے کا خطاب، کرپشن، منی لانڈرنگ، نوجوانوں کے مسائل اور پاکستان کی ترقی پر زور۔

Key Takeaways

  • پاکستان میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے ملک ترقی سے محروم ہے۔
  • نوجوانوں کو ملک کی بہتری کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی۔
  • فاٹا اور خیبر پختونخوا کے انضمام سے قبائلی علاقوں کی ترقی ممکن ہے۔
  • کرپٹ عناصر کو سزا اور سوشل بائیکاٹ کا سامنا کرنا چاہیے۔
  • پاکستان کی حقیقی خوشحالی وسائل کے بہتر استعمال اور شفافیت سے ممکن ہے۔

Summary

  • عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری پر ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جانے کا الزام لگایا۔
  • منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کے مواقع کم ہیں اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔
  • عمران خان نے نوجوانوں کو جگانے اور ملک کی بہتری کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی۔
  • انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سزا سے ان کا بیرون ملک رکھا ہوا پیسہ ضبط ہو جائے گا۔
  • پاکستان کی ترقی کے لیے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے انضمام کی حمایت کی گئی۔
  • عمران خان نے کرپشن کے خلاف سخت موقف اپنایا اور کہا کہ کرپٹ افراد کو سوشل بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔
  • انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی مثال دی جہاں وسائل کم ہونے کے باوجود خوشحالی ہے، پاکستان میں وسائل کے باوجود غربت ہے۔
  • نواز شریف کی حکومت اور ان کے حامیوں پر عدالت اور فوج کو بدنام کرنے کے الزامات لگائے۔
  • عمران خان نے نوجوانوں کو ملک کی بہتری کے لیے سڑکوں پر آنے اور احتجاج کرنے کی دعوت دی۔
  • انہوں نے پشتون قوم اور قبائلی علاقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Full Transcript — Download SRT & Markdown

00:01
Speaker A
نوکریاں کیوں نہیں ملتی کیونکہ آصف زرداری اور نواز شریف کی طرح کے لوگ اس ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر جائیدادیں، محلات، بینک بیلنس
00:20
Speaker A
یہاں کا چوری کا پیسہ باہر لے جب جب لے کے جاتے ہیں تو نوجوانوں جدھر یہ پیسہ لے کے جاتے ہیں نوکریاں ادھر ملتی ہیں
00:33
Speaker A
سب سن لو غور سے سن لو ہر سال
00:41
Speaker A
آپ جانتے ہیں کہ ہر سال کتنا پیسہ چوری ہو کے باہر جاتا ہے جس کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں
00:51
Speaker A
جانتے ہیں کتنا پیسہ کتنا پیسہ
00:59
Speaker A
دس ارب ڈالر جس کا مطلب ایک ہزار ارب روپیہ ہر سال اس قوم کا چوری ہو کے ملک سے باہر جاتا ہے
01:57
Speaker A
یہ نوجوانوں یہ ایک ہزار ارب روپیہ اگر پاکستان میں خرچ ہو تو یہاں فیکٹریاں بنیں یہاں ہماری سڑکیں ٹھیک ہوں ہم ہسپتالوں کے اوپر لگائیں ہم بہترین یونیورسٹیز بنائیں ہم اپنے بچوں کی تعلیم دیں
02:26
Speaker A
یہ جب پیسہ ملک سے باہر جاتا ہے تو ہمارے ملک میں چلانے کے لیے ہمارے پاس پیسہ نہیں ہوتا
02:40
Speaker A
ہمیں ڈالروں کی کمی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں
02:52
Speaker A
ہم جب آئی ایم ایف سے قرضے لیتے ہیں نوجوانوں جو ملک قرضے لیتا ہے اس کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی جو ملک مقروض ہوتا ہے جو بھیک مانگ کے گزارا کرتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی
03:30
Speaker A
اور دوسرا وہ قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے آپ کے اوپر ٹیکس لگتے ہیں ہر چیز کے اوپر ٹیکس لگتا ہے بجلی پہ ٹیکس گیس پہ ٹیکس بجلی مہنگی گیس مہنگی کھانے پینے کی چیزیں مہنگی
04:20
Speaker A
جو آپ ٹیلی فون یہ جو تصویریں کھینچ رہے ہیں آپ سو روپے کا کارڈ لیتے ہیں پینتیس روپیہ ٹیکس لگتا ہے
04:50
Speaker A
تو قوم ٹیکس دیتی ہے مہنگائی کے ذریعے اور یہ ڈاکو اس ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے کے جاتے ہیں
05:10
Speaker A
آپ جانتے ہیں اچھا پشاور کے نوجوانوں میں پوچھتا ہوں آپ سے
05:16
Speaker A
کہ نہ نواز شریف جب کہتا ہے مجھے کیوں نکالا
05:27
Speaker A
اس کا کتنا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے کتنا
05:34
Speaker A
تین سو ارب روپیہ
05:40
Speaker A
تین سو ارب روپے کا مطلب
05:46
Speaker A
تیس ہزار کروڑ روپیہ
05:57
Speaker A
بچوں کو تو یہ بھی نہیں پتہ ایک کروڑ کتنا ہوتا ہے
06:04
Speaker A
سو کروڑ کا ایک ارب
06:10
Speaker A
تو جب یہ معصوم اور مظلوم شکل بنا لیتے ہیں بچے بھی بنا لیتے ہیں بیٹی بھی بنا لیتی ہے
06:22
Speaker A
اور نواز شریف بھی بنا لیتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا
06:30
Speaker A
نواز شریف اس لیے آپ کو نکالا کہ آپ نے اس قوم کا تین سو ارب روپیہ چوری کر کے باہر لے کے گئے ہیں
06:40
Speaker A
اور اب نوجوانوں سنیں میرا کام ہے آپ کو جگانا
06:46
Speaker A
اب مجھے یہ بتائیں کہ یہ جو ڈرامہ ہوا تھا آج اسلام آباد میں
06:53
Speaker A
عدالت میں گئے عدالت کے اوپر انہوں نے حملہ بول دیا
07:00
Speaker A
جج بیچارہ جان بچا کے باہر بھاگا
07:07
Speaker A
یہ کیوں کر رہے ہیں نواز شریف
07:11
Speaker A
اس کے بچے کیوں کر رہے ہیں
07:15
Speaker A
سنیں ذرا اب آپ سب کو سمجھنا چاہیے کہ کیوں کر رہے ہیں یہ
07:21
Speaker A
اس کو پتہ ہے کہ اگر منی لانڈرنگ میں نواز شریف کو سزا ہو جاتی ہے
07:30
Speaker A
تو ان کا سارا پیسہ تین سو ارب روپے سے زیادہ پیسہ جو باہر پڑا ہے وہ سارا پیسہ ضبط ہو کے پاکستان آئے گا
07:40
Speaker A
فریز ہو جائے گا
07:42
Speaker A
اور اس لیے ان کی پوری کوشش ہے کہ یہ یہ پوری کوشش کریں گے
07:50
Speaker A
کہ کسی نہ کسی طرح یہ بچ جائیں احتساب سے
07:56
Speaker A
ان کو یہی بھی فکر نہیں کہ ہماری جمہوریت چلی جائے
08:03
Speaker A
ان کو یہ شرم نہیں کہ یہ ہماری سپریم کورٹ کو بدنام کریں
08:10
Speaker A
ان کو یہ شرم نہیں کہ یہ پاکستانی فوج کو بدنام کریں
08:20
Speaker A
صرف اور صرف اپنے پیسے بچانے کے لیے یہ جو سارے ڈرامے کر رہے ہیں
08:31
Speaker A
یہ صرف اور صرف ایک مقصد ہے
08:35
Speaker A
کہ منی لانڈرنگ میں سزا نہ ہو جائے
08:40
Speaker A
تاکہ ان کا پیسہ بچ جائے
08:43
Speaker A
تو میں آج نوجوانوں سنیں ذرا
08:50
Speaker A
میں آپ سب کو ایک تیار کرنا چاہتا ہوں
08:56
Speaker A
کیونکہ یہ فیصلہ کن وقت ہے
09:03
Speaker A
فیصلہ ہو گا کہ پاکستان قوم یا یہ چوروں کے نیچے رہے گی
09:10
Speaker A
یا ایک عظیم قوم بنے گی
09:19
Speaker A
میں آپ سب کو جو بھی پاکستان میں سن رہے ہیں
09:26
Speaker A
جدھر بھی بیٹھے ہیں
09:30
Speaker A
میں آج آپ سب کو تیار کرنا چاہتا ہوں
09:36
Speaker A
کہ اگر انہوں نے انصاف کا راستہ روکا
09:43
Speaker A
شاہد خاقان عباسی تم بھی سن لو
09:50
Speaker A
تم ملک کے پرائم منسٹر ہو
09:52
Speaker A
یا شریف خاندان کے درباری
09:58
Speaker A
اگر اسی طرح آپ کرتے رہے جو آج ہوا ہے
10:05
Speaker A
میں ساری پاکستان قوم کو تیار کروں گا
10:12
Speaker A
کہ انشاءاللہ یہ ساری قوم اسلام آباد کا رخ کرے گی
10:19
Speaker A
ہم سڑکوں پہ آئیں گے
10:22
Speaker A
اگر شاہد خاقان عباسی آپ کی کٹھ پتلی حکومت جائے گی تو چلی جائے
10:30
Speaker A
پاکستان کی جمہوریت کو ہم جانے نہیں دیں گے
10:34
Speaker A
ہم اس اپنے بچوں کا مستقبل ہم تباہ نہیں ہونے دیں گے
10:40
Speaker A
کیونکہ یہ چوروں کا ٹولہ
10:46
Speaker A
ڈاکوؤں کا ٹولہ
10:49
Speaker A
ملک پہ قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں
10:53
Speaker A
نوجوانوں ایک اور میں آپ کے لیے
10:58
Speaker A
ایک ملک ہے سوئٹزرلینڈ
11:02
Speaker A
سوئٹزرلینڈ ایک دنیا کا ملک ہے
11:06
Speaker A
میں نے بڑی دفعہ سوئٹزرلینڈ گیا ہوں
11:13
Speaker A
ان کے پاس صرف پہاڑ
11:20
Speaker A
اور ان کے پاس گائے جن کا دودھ اور ان کا مکھن ہے
11:26
Speaker A
دنیا میں سب سے خوشحال ملک ہے
11:31
Speaker A
اب کیوں ہے وہ
11:33
Speaker A
سنیں ذرا کیوں ایک ملک جس کے پاس کوئی وسائل بھی نہیں
11:39
Speaker A
صرف گائے مکھن دودھ پنیر اور پہاڑ
11:46
Speaker A
کیوں وہ دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے
11:51
Speaker A
اور پاکستان
11:54
Speaker A
جس میں اللہ نے زرخیز زمین دی
12:01
Speaker A
ایسے پہاڑ دیے جو دنیا میں ہیں ہی نہیں کہیں
12:07
Speaker A
اتنی خوبصورت جگہیں دیں
12:13
Speaker A
کہ سوئٹزرلینڈ کا اور پاکستان کے پہاڑوں کا کوئی مقابلہ ہی نہیں
12:20
Speaker A
میں نے ابھی چار جگہیں ڈھونڈی ہیں پرویز خٹک کو بتایا ہے
12:28
Speaker A
کوہستان اور ہزارہ کے پہاڑوں میں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں
12:36
Speaker A
میں نے دنیا میں اتنی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی
12:41
Speaker A
اور انشاءاللہ ٹورزم کے لیے اگلے سال ہم کھولیں گے ان چار جگہوں کو
12:50
Speaker A
انشاءاللہ تو ہمارے پاس
12:56
Speaker A
پہاڑ بھی ان سے بہتر ہمارے پاس زرخیز زمینیں
13:03
Speaker A
ہمارے پاس بارہ موسم ہیں بارہ
13:08
Speaker A
بارہ موسم ہیں پاکستان میں ہم ہر کچھ اگا سکتے ہیں اس ملک میں
13:14
Speaker A
ہمارے پاس تانبے کے ذخیرے ہمارے پاس کوئلہ
13:21
Speaker A
ہمارے پاس اللہ نے نوجوان آبادی دی ہے جو باہر جاتے ہیں تو بڑے بڑے کام کر دیتے ہیں
13:30
Speaker A
میں ایک دیکھ رہا تھا ایک چھوٹا سا
13:37
Speaker A
ابھی نہیں ابھی نہیں ڈیزل کی بات میں بات ہے
13:41
Speaker A
ایک ایک نوجوان نیازی میاں والی سے ابھی میں دیکھ رہا تھا کہ وہ کوئی ایک
13:51
Speaker A
کوئی پندرہ سولہ سال کے نے کہیں باہر جا کے اس نے کوئی ایک عجیب ایجاد کر دی ہے
13:59
Speaker A
چھوٹے سے نوجوان نے تو یہاں کے لوگ جب باہر جاتے ہیں
14:06
Speaker A
بڑے بڑے کام کرتے ہیں
14:10
Speaker A
ہمارا ملک کیوں نہیں اٹھتا
14:13
Speaker A
کیوں غربت ہے کیوں بے روزگاری ہے
14:17
Speaker A
کیوں ہے
14:18
Speaker A
بتاؤ نوجوانوں کیوں ہے
14:21
Speaker A
کیونکہ ہمارے اوپر
14:26
Speaker A
ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں
14:30
Speaker A
لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں
14:33
Speaker A
جھوٹے بیٹھے ہوئے ہیں
14:36
Speaker A
دین کو بیچنے کے لیے دین پہ پیسے بنانے کے لیے
14:44
Speaker A
اپنے آپ کو ایک ڈیزل کے پرمٹ پہ بیچنے والے لوگ ہیں
14:52
Speaker A
کوئی پشتونوں کی سیاست کرتا ہے
14:54
Speaker A
شیم شیم
14:56
Speaker A
پشتونوں کی سیاست کرتا ہے
15:01
Speaker A
اور ایک دھماکہ ہوا آپ نے سب نے دیکھا تھا کس طرح دم دبا کے ہیلی کاپٹر میں بھاگا
15:09
Speaker A
دیکھا تھا آپ نے
15:12
Speaker A
اور
15:14
Speaker A
پشتونوں کا لیڈر
15:18
Speaker A
اور اس کا نام لیتے ہیں
15:23
Speaker A
تو سارے لوگ شور مچا دیتے ہیں ایزی لوڈ
15:30
Speaker A
اچھا
15:32
Speaker A
اور ادھر دیکھیں اچکزئی
15:36
Speaker A
وہ ادھر پشتونوں کا لیڈر بنا ہوا ہے بلوچستان میں
15:41
Speaker A
لیکن ویسے اچکزئی تم نے اور مولانا فضل الرحمان نے بڑا ظلم کیا
15:47
Speaker A
کیوں نہیں کیوں
15:51
Speaker A
آپ نے پختونخوا اور قبائلی علاقے کا مرجر کیوں آپ نے روکا
16:01
Speaker A
یہ قوم ہمارے قبائلی علاقے کے لوگ جنہوں نے اتنے ظلم اٹھائے
16:10
Speaker A
پچھلے دس سال تباہی ہوئی
16:14
Speaker A
ان کے گھر تباہ ہوئے
16:17
Speaker A
ان کے بچے بیچارے مارے گئے
16:20
Speaker A
مکن نکانی ہوئی
16:23
Speaker A
آدھی آبادی فاٹا سے باہر تھی
16:27
Speaker A
اور یہ ہے موقع اس قبائلی علاقے کو اور پختونخوا کو ایک کر کے
16:35
Speaker A
ایک بڑا صوبہ بنے تاکہ ان کے حقوق ملیں
16:40
Speaker A
تاکہ وہاں بہتری ہو
16:44
Speaker A
تاکہ ہم ان کے سکول ٹھیک کریں
16:48
Speaker A
تاکہ ان کو انصاف ملے
16:53
Speaker A
ایف سی آر کا سسٹم ختم کریں
16:56
Speaker A
اور کون ان کے ساتھ
17:00
Speaker A
رکاوٹ کون بنے ہوئے ہیں
17:03
Speaker A
مولانا ڈیزل
17:06
Speaker A
اور اچکزئی
17:07
Speaker A
شرم کرو
17:10
Speaker A
انشاءاللہ پرویز خٹک اور ہم نے فیصلہ کیا ہے
17:14
Speaker A
کہ ہم اب پورا زور لگائیں گے فاٹا کا اور پختونخوا کا مرجر کرنے کے لیے
17:20
Speaker A
انشاءاللہ ایک صوبہ بنانے کے لیے
17:24
Speaker A
تو
17:26
Speaker A
اچھا اے این پی
17:28
Speaker A
ایک آپ نے سب نے یاد رکھنا ہے
17:33
Speaker A
کہ کیا کہا تھا اسفندیار نے
17:37
Speaker A
کہ کسی کا باپ بھی نواز شریف کا استعفیٰ نہیں لے سکتا
17:43
Speaker A
اسفندیار
17:46
Speaker A
باپ کی تو باری نہیں آئی پہلا ہی فارغ کر دیا ہم نے
17:51
Speaker A
اور اسفندیار
17:53
Speaker A
تم پشتون نیشنلسٹ
17:58
Speaker A
اور تمہاری اس ڈاکو سے کیا دوستی ہے
18:02
Speaker A
تمہاری آصف زرداری سے کیا دوستی ہے
18:05
Speaker A
آپ خود بتائیں کیا دوستی ہے
18:07
Speaker A
کیوں دوستی ہے
18:10
Speaker A
آپ کو میں بتاؤں سوئٹزرلینڈ کے اندر
18:16
Speaker A
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پشاور میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
18:20
Speaker A
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے باہر کیوں نکالا
18:26
Speaker A
آپ کو ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ذرا شرم نہیں پاکستانی فوج کو بدنام کرتے ہیں
18:32
Speaker A
عمران خان ان کا یہ کہنا تھا کہ نواز شریف کو منی لانڈرنگ میں سزا ہوئی تو سارا پیسہ فریز ہو جائے گا
18:38
Speaker A
ن لیگ نے عدالت پر حملہ کیا اور جج جان بچا کر بھاگا
18:44
Speaker A
آج اسلام آباد میں پھر ڈرامہ کیا گیا ہے
18:47
Speaker A
آپ کو بتائیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت جلسے میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
18:53
Speaker A
ان کا یہ کہنا تھا کہ بچوں کو تو یہ بھی نہیں پتہ کہ ایک کروڑ کتنا ہوتا ہے
18:59
Speaker A
نواز شریف کا تین سو ارب روپیہ باہر پڑا ہے
19:05
Speaker A
اقامے کے ذریعے وہ منی لانڈرنگ بھی کرتے ہیں اور نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں اقامے پر نکالا گیا ہے
19:11
Speaker A
آپ کو بتائیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت پشاور میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
19:17
Speaker A
ان کا یہ کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے باہر کیوں نکالا
19:23
Speaker A
انہیں ذرا شرم نہیں پاکستانی فوج کو بدنام کرتے ہیں
19:29
Speaker A
نواز شریف کو منی لانڈرنگ میں سزا ہوئی تو سارا پیسہ فریز ہو جائے گا
19:35
Speaker A
چوروں کو جیلوں میں ڈالتا ہے اسمبلیوں میں نہیں ڈالتا
19:42
Speaker A
دوسری چیز
19:45
Speaker A
دوسری چیز سنیں نوجوانوں
19:49
Speaker A
کہ ایک مہذب معاشرے میں
19:54
Speaker A
ایک مہذب معاشرہ جو کرپشن میں پکڑا جاتا ہے
20:00
Speaker A
اس کی سوشل بائیکاٹ ہو جاتی ہے اس کو ملتا کوئی نہیں
20:06
Speaker A
اس کے خاندان میں کوئی شادی نہیں کرتا
20:10
Speaker A
ان کو کوئی کھانے پہ نہیں بلواتا
20:14
Speaker A
اس کو کہتے ہیں سوشل بائیکاٹ
20:17
Speaker A
لہذا سنگاپور میں جب ان کا وزیر کرپشن میں پکڑا گیا
20:22
Speaker A
اس نے اپنی بلڈنگ کے اوپر سے چھلانگ مار کے خودکشی کی
20:29
Speaker A
کہ اس کو پتہ تھا اس کی زندگی ختم
20:33
Speaker A
امریکہ میں
20:36
Speaker A
ایک بڑے بزنس مین نے کرپشن کی اس کا نام میڈ آف تھا
20:43
Speaker A
وہ جیل میں گیا
20:46
Speaker A
اس کی بیوی نے طلاق دی
20:49
Speaker A
اس کے بیٹے نے خودکشی کی
20:53
Speaker A
دوسرا بیٹا گھر سے چھوڑ کے چلا گیا
20:57
Speaker A
جاپان کے اندر
21:00
Speaker A
کوئی پکڑا جاتا ہے کرپشن میں
21:04
Speaker A
کوئی کرپشن میں پکڑا جاتا ہے
21:08
Speaker A
وہ یا ملک چھوڑتا ہے یا خودکشی کرتا ہے
21:13
Speaker A
اور ہمارا
21:15
Speaker A
ہمارے ملک میں سب سے بڑے مجرم کو
21:22
Speaker A
چالیس گاڑیوں کا پروٹوکول ملتا ہے
21:27
Speaker A
بی بی مریم
21:31
Speaker A
جب وہ پاکستان آتی ہیں ایئرپورٹ پہ
21:37
Speaker A
ہاتھ ہلاتی ہیں جس طرح وہ ورلڈ کپ جیت کے آئی ہیں
21:43
Speaker A
یعنی
21:45
Speaker A
جب ایک ملک میں آپ چوروں کو آپ ڈاکوؤں کو
21:52
Speaker A
جب آپ ان کو اس طرح کی پروٹوکول دیں گے
21:58
Speaker A
تو وہ جو جیل میں ہزاروں لوگ جیل کے اندر پڑے ہوئے ہیں
22:03
Speaker A
ان کا کیا قصور ہے
22:05
Speaker A
ان کی تو چوری بھی کم ہے
22:08
Speaker A
انہوں نے تو چوری بھی ہزاروں میں یا لاکھوں میں کی ہے
22:12
Speaker A
تو انشاءاللہ نئے پاکستان میں
22:15
Speaker A
نہ تو ہم بڑے بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈالیں گے
22:20
Speaker A
ان کا سوشل بائیکاٹ کریں گے
22:23
Speaker A
ان کی فیملی کا سوشل بائیکاٹ کریں گے
22:26
Speaker A
ان کو بتائیں گے کہ اس معاشرے میں
22:31
Speaker A
اس معاشرے میں وہ لوگوں کی عزت ہوگی جو رائے حق پہ چلتے ہیں
22:37
Speaker A
جو صادق ہیں جو امین ہیں
22:40
Speaker A
ڈاکوؤں کو ہم جیلوں میں ڈالیں گے یا ملک سے باہر نکالیں گے
22:44
Speaker A
میں اب
22:46
Speaker A
ارباب عامر میرے ساتھ کھڑے ہیں
22:50
Speaker A
ارباب نجیب
22:54
Speaker A
آپ نے آج ہمارے ساتھ شمولیت کی
22:59
Speaker A
آپ کا شکریہ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
23:04
Speaker A
ارباب عامر
23:06
Speaker A
ارباب عامر انشاءاللہ جو میں پبلک کا جلسہ
23:11
Speaker A
جذبہ دیکھ رہا ہوں
23:14
Speaker A
انشاءاللہ یہ الیکشن آپ جیتیں گے
23:18
Speaker A
نیشنل اسمبلی میں آئیں گے
23:21
Speaker A
اور میں سارے نوجوانوں کو کہتا ہوں
23:27
Speaker A
آپ کا الیکشن ہے
23:30
Speaker A
یہ فیصلہ کن وقت ہے
23:34
Speaker A
ایک طرف وہ لوگ جنہوں نے ملک کو
23:39
Speaker A
بینکرپٹ کیا مقروض کیا
23:42
Speaker A
جنہوں نے ہمارے لوگوں کا پیسہ کھایا
23:47
Speaker A
جنہوں نے اس ملک میں کیونکہ چوری کی
23:53
Speaker A
پینتالیس فیصد پاکستان کے بچوں پاکستان کے پینتالیس فیصد بچوں کو ایک بیماری ہے
23:59
Speaker A
جس کو کہتے ہیں سٹنٹڈ گروتھ
24:02
Speaker A
نہ ان کے ذہن پورے بڑے ہوتے ہیں نہ وہ قد پہ پہنچتے ہیں
24:09
Speaker A
نہ وہ زندگی میں مقابلہ کر سکتے ہیں
24:14
Speaker A
دنیا کی دنیا کی ریس میں پیچھے رہ جاتے ہیں ان چوروں کی وجہ سے
24:20
Speaker A
تو ہم نے نوجوانوں
24:24
Speaker A
ہم نے ان کو شکست دینی ہے
24:27
Speaker A
چھبیس تاریخ کو ہم نے ان کو شکست دینی ہے
24:31
Speaker A
یہ فیصلہ کن الیکشن ہے
24:34
Speaker A
آپ نے اس الیکشن میں ایک پیغام دینا ہے سب کو
24:40
Speaker A
کہ پاکستان کا نوجوان آج باشعور ہے
24:44
Speaker A
تبدیلی کے ساتھ کھڑا ہے
24:47
Speaker A
پاکستان کا نوجوان اس ملک میں عدل اور انصاف کا نظام چاہتا ہے
24:52
Speaker A
پاکستان کا نوجوان اس ملک کو ایک عظیم قوم دیکھنا چاہتا ہے
24:57
Speaker A
پاکستان کا نوجوان اس ملک میں وہ وہ نظام دیکھنا چاہتا ہے
25:02
Speaker A
جس کی وجہ سے باہر سے لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے
25:09
Speaker A
بجائے اس کے کہ ہمارا نوجوان بے روزگار پھر رہا ہے
25:13
Speaker A
کیونکہ یہاں سے پیسہ باہر ہے
25:16
Speaker A
چھبیس کو
25:18
Speaker A
چھبیس تاریخ کو آپ نے سب نے نکلنا ہے
25:21
Speaker A
بڑوں کو نکالنا ہے
25:23
Speaker A
سب کو نکالنا ہے
25:26
Speaker A
ووٹ جتانی ہے
25:28
Speaker A
اور ہم نے دو چیزیں کریں گے
25:31
Speaker A
ہم نے ایک اس ملک کے ادارے مضبوط کرنے ہیں جو ان ڈاکوؤں نے تباہ کیے ہیں
25:37
Speaker A
سارے ادارے تباہ کر دیے
25:40
Speaker A
نیب کے اوپر ایک وہ قمر زمان ڈاکو کو بٹھا دیا
25:45
Speaker A
ایف بی آر میں ایک چور کو بٹھایا
25:50
Speaker A
جس کی وجہ سے ورلڈ بینک کہتا ہے یہ سنیں کہ سارا پاکستان کا ٹیکس سالانہ پینتیس سو ارب ہے
25:58
Speaker A
اور جو چوری ایف بی آر میں ہر سال ہے
26:00
Speaker A
وہ بتیس سو ارب ہے
26:03
Speaker A
سوچیں گے یہ چوری رک جائے
26:05
Speaker A
بتیس سو ارب چوری اور نااہلی کی وجہ سے اگر یہ رک جائے
26:11
Speaker A
آپ خود ہی سوچیں
26:15
Speaker A
کہ یہ ملک کدھر سے کدھر جا سکتا ہے
26:18
Speaker A
اور پھر منی لانڈرنگ روکیں گے
26:20
Speaker A
ادارے مضبوط کر کے جو انہوں نے ادارے تباہ کیے ہیں
26:24
Speaker A
الیکشن کمیشن کے اوپر میں آجاؤں
26:27
Speaker A
آخر میں
26:29
Speaker A
الیکشن کمیشن نے میرے وارنٹ نکال دیے ہیں
26:33
Speaker A
مجھے
26:35
Speaker A
مجھے کہا ہے کہ اگر میں چھبیس کو نہ ہوں میں جیل میں چلا جاؤں گا
26:40
Speaker A
ادھر اینٹی ٹیررسٹ کورٹ نے اس نے بھی میرے وارنٹ نکالے ہیں
26:44
Speaker A
میں صرف ایک چیز کہنا چاہتا ہوں جانے سے پہلے
26:49
Speaker A
جب تک ایک ملک کے ادارے اپنے قانون کے دائرے میں کام نہیں کریں گے
26:57
Speaker A
جب تک وہ ادارے کے اوپر کرپٹ لوگ بٹھا کے اپنے لوگ بٹھا کے
27:02
Speaker A
ان سے غلط کام کروائیں گے
27:05
Speaker A
دنیا میں کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
27:08
Speaker A
اگر سوئٹزرلینڈ عظیم ملک ہے مضبوط ادارے ہیں
27:13
Speaker A
ایماندار لیڈر ہیں
27:15
Speaker A
اور اپنے انسانوں کے اوپر پیسہ خرچ کرتے ہیں ان کی تعلیم پہ ان کی صحت پہ
27:21
Speaker A
تو انشاءاللہ آپ بے فکر رہیں
27:25
Speaker A
عظیم ملک بننے جا رہا ہے ہمارا پاکستان
27:28
Speaker A
دو ہزار اٹھارہ میں ایک انقلاب انصاف کا آئے گا
27:33
Speaker A
اور انشاءاللہ آپ کو ہم دکھائیں گے کہ یہی پاکستان
27:38
Speaker A
ایک عظیم ملک بنے گا
27:40
Speaker A
بہت بہت شکریہ خدا حافظ
Topics:عمران خانپشاور جلسہکرپشنمنی لانڈرنگنواز شریفآصف زرداریپاکستاننوجوانفاٹا انضمامپاکستان کی ترقی

Frequently Asked Questions

عمران خان نے کرپشن کے حوالے سے کیا کہا؟

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف جیسے لوگ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک میں ترقی نہیں ہو رہی اور نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا۔

نواز شریف کے خلاف عمران خان کے الزامات کیا ہیں؟

عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے تین سو ارب روپے بیرون ملک منتقل کیے ہیں اور منی لانڈرنگ میں سزا ہونے پر ان کا سارا پیسہ ضبط ہو جائے گا۔

عمران خان نے نوجوانوں سے کیا اپیل کی؟

عمران خان نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے جاگیں، متحد ہوں اور اگر احتساب کا راستہ روکا گیا تو سڑکوں پر نکلیں تاکہ پاکستان کو چوروں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔

Get More with the Söz AI App

Transcribe recordings, audio files, and YouTube videos — with AI summaries, speaker detection, and unlimited transcriptions.

Or transcribe another YouTube video here →