PM Imran Khan Speech at Huge PTI Rally in Jamrud | 5 Ap… — Transcript

وزیراعظم عمران خان کا خیبر ایجنسی جلسہ میں خطاب، قبائلی علاقوں کی ترقی، روزگار، اور افغانستان امن پر زور۔

Key Takeaways

  • قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
  • نوجوانوں کو روزگار اور قرضوں کی سہولت دی جائے گی۔
  • افغانستان میں امن کے لیے سیاسی مشورے دیے گئے۔
  • طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔
  • حکومت قبائلی علاقوں کی تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر پر توجہ دے رہی ہے۔

Summary

  • وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں جبہ ڈیم، بارہ ڈیم، اور شلمان واٹر سپلائی شامل ہیں۔
  • انہوں نے نوجوانوں کے لیے سستے اور سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تاکہ روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔
  • طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی تاکہ تجارت اور روزگار کو فروغ ملے۔
  • افغانستان میں امن کے لیے انٹرم گورنمنٹ کے قیام کا مشورہ دیا تاکہ انتخابات کے بعد انتشار نہ ہو۔
  • قبائلی علاقوں کے لیے سالانہ ایک سو ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جو اگلے دس سال تک جاری رہے گا۔
  • تعلیم، ہسپتالوں کی بہتری، کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور 3G/4G انٹرنیٹ کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
  • خیبر میں اکنامک کوریڈور بنانے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
  • اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
  • وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو روشن مستقبل کا یقین دلایا۔
  • خطاب میں قبائلی علاقوں کی معاشی اور سماجی ترقی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

Full Transcript — Download SRT & Markdown

00:00
Speaker A
یہ کبھی بھی یہ کبھی بھی کسی کو پوری طرح اندازہ نہیں ہوگا
00:07
Speaker A
کیونکہ لوگ قبائلی علاقے میں گئے ہی نہیں ہیں
00:11
Speaker A
تو میں آج آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انشاءاللہ آپ کے لیے میں پوری کوشش کروں گا انشاءاللہ آپ کے لیے پوری کوشش کروں گا کہ آپ کے کاروبار بھی چلیں
00:30
Speaker A
جو آپ کو نقصان ہوا وہ ہم آپ کا نقصان بھی پورا کریں
00:36
Speaker A
جو نوجوان بے روزگار ہوئے گھر بے روزگار ہوئے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس لے کے آئیں تاکہ آپ کو روزگار ملے
00:53
Speaker A
نوجوانوں کے لیے سستے قرضے لے کے آئیں تاکہ سستے قرضے بلکہ سود کے بغیر قرضے نوجوانوں کو ملیں تاکہ اپنے کاروبار چلا سکیں
01:05
Speaker A
یہ ہماری ذمہ داری ہے
01:08
Speaker A
یہ انشاءاللہ ہم ذمہ داری پوری کریں گے
01:13
Speaker A
میں آپ کو باقاعدہ بھی اور چیزیں بتاؤں گا
01:21
Speaker A
جو کہ انشاءاللہ ہم کرنے جا رہے ہیں یہاں
01:27
Speaker A
اس خیبر ایجنسی میں اس علاقے میں
01:32
Speaker A
لیکن اس سے پہلے
01:36
Speaker A
جو میں اپنی حکومت کو
01:41
Speaker A
میں اپنی حکومت کو کہا ہے کہ جو
01:48
Speaker A
طورخم کا جو بارڈر ہے وہ 24 گھنٹے کھلا رہے
01:54
Speaker A
کیونکہ یہاں لوگوں کا روزگار ہے کاروبار
02:02
Speaker A
جب بارڈر بند ہوتا ہے نقصان ہوتا ہے لوگوں کو
02:08
Speaker A
تو ہم نے اپنی میں نے فیڈرل گورنمنٹ اور پروونشل گورنمنٹ دونوں کو کہا ہے
02:16
Speaker A
کہ پوری طرح ہم سہولتیں پیدا کریں
02:23
Speaker A
طورخم بارڈر کے اوپر تاکہ آسانی ہو لوگوں کو 24 گھنٹے وہ کھلا رہے
02:31
Speaker A
اور آج میں تھوڑی سی بات کرنا چاہتا ہوں افغانستان پہ
02:39
Speaker A
پچھلی باری میں نے افغانستان کو
02:46
Speaker A
اپنی طرف سے ایک مشورہ دیا
02:52
Speaker A
کہ وہاں الیکشن کروانے سے پہلے
02:58
Speaker A
ایک انٹرم گورنمنٹ لے آؤ
03:02
Speaker A
بڑا غصہ ہوا لوگوں کو وہاں
03:06
Speaker A
برا بھلا کہا گیا مجھے
03:11
Speaker A
افغانستان کے لوگو میری بات سنو غور سے افغانستان کے لوگ کیونکہ ٹی وی کے ذریعے
03:19
Speaker A
آپ میری بات سنیں گے
03:22
Speaker A
یہ یاد رکھیں
03:28
Speaker A
کہ ہم آپ کو اپنے بھائی سمجھتے ہیں
03:36
Speaker A
میں ہاتھ اٹھا کے اللہ سے دعا کرتا ہوں
03:40
Speaker A
کہ افغانستان کے لوگوں کو امن ملے
03:45
Speaker A
جس طرح کا جس طرح کی تباہی 40 سال سے افغانستان میں ہو رہی ہے
03:53
Speaker A
یہ چھوڑیں کہ میں مسلمان ہوں میں پاکستانی ہوں
03:58
Speaker A
میں انسان انسان کے ناطے ہوتے ہوئے کہہ رہا ہوں
04:06
Speaker A
کہ اللہ افغانستان کے لوگوں کو امن دے
04:12
Speaker A
اور
04:16
Speaker A
میں نے یہ کہا تھا
04:22
Speaker A
کہ 1977 میں جب پاکستان میں الیکشن ہوا
04:32
Speaker A
اور جو اپوزیشن تھی اس نے الیکشن نہیں مانا
04:40
Speaker A
ہوا
04:43
Speaker A
انتشار کے نتیجے میں مارشل لاء لگا
04:47
Speaker A
تو اپنے ہم ایک بھائی اپنے تجربے سے دوسرے بھائی کو کہہ رہا ہے
04:58
Speaker A
کہ اگر آپ نے الیکشن سے افغانستان میں امن حاصل کرنا ہے
05:05
Speaker A
تو ہمارا تجربہ یہ کہتا ہے کہ ایسی انٹرم گورنمنٹ سے الیکشن کروائیں
05:14
Speaker A
جن کو وہ نیوٹرل امپائر سمجھے تاکہ اس کا جو نتیجہ مانے
05:22
Speaker A
اگر الیکشن کے بعد نتیجہ نہ مانا
05:29
Speaker A
تو پھر یہی انتشار شروع ہو جائے گا
05:34
Speaker A
اور نقصان تو افغانستان کے لوگوں کو ہوگا
05:40
Speaker A
اور تکلیف ہمیں بھی پاکستان میں ہوگی
05:47
Speaker A
کیونکہ ہم آپ کا خیر خواہ ہیں
05:50
Speaker A
ہم آپ کی بہتری چاہتے ہیں
05:56
Speaker A
اور اگر افغانستان میں امن ہوتا
06:01
Speaker A
تو یہ سارا قبائلی علاقے کے لوگ افغانستان کے لوگ سب کا فائدہ ہے
06:10
Speaker A
تجارت ہوگی آگے تک سینٹرل ایشیا تک تجارت ہوگی
06:18
Speaker A
خوشحالی آئے گی لوگوں کو روزگار ملے گا
06:23
Speaker A
اس لیے
06:28
Speaker A
اس لیے میں افغانستان کے لوگو افغانستان کی حکومت
06:36
Speaker A
آپ کو ایک بھائی والا مشورہ دے رہا ہے
06:41
Speaker A
آپ نے نہیں لینا تو نہ لیں
06:46
Speaker A
لیکن یہ مداخلت تو نہیں ہے آپ کو یہ تو مشورہ ہے آپ کے لیے
06:53
Speaker A
میں
06:56
Speaker A
میں بھی
07:00
Speaker A
اچھا جی اب
07:03
Speaker A
اب
07:06
Speaker A
پروجیکٹس جو آپ کو میں پروجیکٹس اناؤنس کرنے لگا ہوں
07:14
Speaker A
جبہ ڈیم انشاءاللہ ہم پوری طرح بنائیں گے اس سارے علاقے میں پانی کے لیے
07:22
Speaker A
10 لاکھ لوگوں کو اس سے پینے کا پانی ملے گا
07:29
Speaker A
دوسری بارہ ڈیم
07:32
Speaker A
بارہ ڈیم انشاءاللہ وہ بنائیں گے جس سے
07:41
Speaker A
جس سے کاشتکاری بھی بڑھ جائے گی اور تقریبا کتنا
07:50
Speaker A
17 ہزار ہیکٹر زمین کاشت کے لیے آ جائے گی لوگوں کو پانی بھی ملے گا
07:58
Speaker A
وہ بھی میں آپ سے کہتا ہوں کہ انشاءاللہ وہ بھی آپ کے لیے پورا کریں گے
08:05
Speaker A
پھر ایک شلمان واٹر سپلائی ہے
08:09
Speaker A
اس کی ضرورت ہے وہ بھی میں آپ سے کہتا ہوں کہ انشاءاللہ وہ بھی آپ کا پورا کریں گے
08:16
Speaker A
پھر بارہ بائی پاس وہ بھی انشاءاللہ میں نے
08:23
Speaker A
محمود خان کو کہہ کے وہ ہم بنائیں گے اور آپ کی مدد کریں گے
08:30
Speaker A
میں یہ اس لیے
08:34
Speaker A
یہ آج آپ نے سب کے سامنے میں کہہ رہا ہوں
08:40
Speaker A
ساری وہ چیزیں میں آپ کو ساری وہ چیزیں اناؤنس کر رہا ہوں جو میں کر سکتا ہوں
08:48
Speaker A
جو میرے لیے مشکل ہے میں کوشش کروں گا لیکن وعدہ نہیں کروں گا
08:55
Speaker A
بجلی کی اور گیس کی آپ کے لیے کوشش کروں گا کہ پوری طرح آپ کو سپلائی ملے
09:02
Speaker A
کوشش کروں گا
09:05
Speaker A
اچھا پھر
09:08
Speaker A
ایک منٹ ایک منٹ آرام سے آرام سے
09:12
Speaker A
آرام سے ابھی اور بتا رہا ہوں آپ کو
09:18
Speaker A
ایک پورے پورے قبائلی علاقے کا ڈویلپمنٹ پیکج
09:29
Speaker A
جو ساری جماعتوں نے مان چکی ہیں سارے صوبوں نے اپنا شیئر دیں گی اس کے اندر این ایف سی میں سے
09:39
Speaker A
ہماری ہر سال ایک سو ارب روپیہ قبائلی علاقے کی ڈویلپمنٹ کے اوپر خرچ ہوگا اگلے 10 سال تک
09:51
Speaker A
آپ نے اس کے اوپر اتنی کم تالی بجائی ہے
09:59
Speaker A
آپ کو
10:01
Speaker A
آپ کو اندازہ بھی ہے کہ ایک سو ارب روپیہ کتنا ہوتا ہے
10:08
Speaker A
اندازہ ہے
10:12
Speaker A
مجھے یہ بھی خوشی ہوئی
10:17
Speaker A
کہ یہاں نیچے سے نوجوانوں نے کہا
10:23
Speaker A
کہ یونیورسٹی چاہیے
10:30
Speaker A
میں پھر سے یہ کہتا ہوں
10:33
Speaker A
کہ قبائلی علاقے کے نوجوان یونیورسٹی اور تھری جی فور جی مانگ رہے ہیں
10:40
Speaker A
انشاءاللہ آپ کا بڑا روشن مستقبل ہے
10:49
Speaker A
اور انشاءاللہ کھیلوں کی گراؤنڈیں بنائیں گے آپ کے لیے
10:56
Speaker A
وزیراعظم عمران خان جمود میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے
11:02
Speaker A
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فاٹا کی عوام کے لیے تعلیم لائیں گے
11:10
Speaker A
یہاں پر ہسپتال ٹھیک کریں گے کھیلوں کے میدان دیں گے
11:15
Speaker A
اس کے علاوہ وزیراعظم نے خیبر میں اکنامک کوریڈور بنانے کا بھی اعلان کیا
11:20
Speaker A
اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا
11:26
Speaker A
کہ جتنے مرضی جلسے کر لیں آپ کو جواب دینا ہوگا
11:30
Speaker A
اگر آپ جیلوں سے بچنا چاہتے ہیں تو عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں
11:36
Speaker A
یہ تھی تازہ ترین
Topics:عمران خانپی ٹی آئی جلسہخیبر ایجنسیقبائلی علاقےترقیاتی منصوبےروزگارافغانستان امنطورخم بارڈراقتصادی کوریڈورتعلیم اور صحت

Frequently Asked Questions

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے لیے کون سے ترقیاتی منصوبے اعلان کیے؟

وزیراعظم نے جبہ ڈیم، بارہ ڈیم، شلمان واٹر سپلائی، اور بارہ بائی پاس سمیت کئی ترقیاتی منصوبے قبائلی علاقوں کے لیے اعلان کیے ہیں جو پانی، زراعت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔

افغانستان کے حوالے سے عمران خان کا کیا مشورہ تھا؟

عمران خان نے افغانستان میں امن کے لیے انتخابات سے پہلے ایک انٹرم گورنمنٹ بنانے کا مشورہ دیا تاکہ انتخابات کے نتائج کو قبول کیا جائے اور انتشار سے بچا جا سکے۔

طورخم بارڈر کے حوالے سے کیا اعلان کیا گیا؟

وزیراعظم نے طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت دی تاکہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کا روزگار اور تجارت متاثر نہ ہو اور آسانی سے کاروبار چل سکے۔

Get More with the Söz AI App

Transcribe recordings, audio files, and YouTube videos — with AI summaries, speaker detection, and unlimited transcriptions.

Or transcribe another YouTube video here →