Ephesian. bible project. in Urdu

Full Transcript — Download SRT & Markdown

00:05
Speaker UNKNOWN
پولس رسول کا خط افسو کے نام
00:07
Speaker UNKNOWN
پولس رسول کے افسوس شہر میں انے کی کہانی حقیقتا دلچسپ ہے۔ اپ اعمال 19 باب میں اس کے متعلق پڑھ سکتے ہیں۔
00:14
Speaker UNKNOWN
افسوس ایک بہت بڑا شہر تھا۔ یہ زیادہ تر یونانی اور رومی دیوتاؤں کی پرستش کا مرکز تھا۔
00:22
Speaker UNKNOWN
پولس رسول دو سال سے زیادہ عرصے تک وہاں پر ایک موثر مشنری کے طور پر موجود رہا تھا۔
00:28
Speaker UNKNOWN
اور بہت سے لوگ یسوع کے پیروکار بن گئے تھے۔ برسوں بعد رومیوں کے ہاتھوں قید ہونے کے بعد پولس رسول نے یہ خط لکھا۔
00:34
Speaker UNKNOWN
خط کو قلم بند کرنے کی تحریک اسے دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔
00:38
Speaker UNKNOWN
پہلے نصف حصے میں پولس رسول انجیل مقدس کی کہانی کی وضاحت کر رہا ہے کہ ساری تاریخ اور یسوع اور اس کے پیروکاروں کی کثیر النسل جماعت کی تخلیق اپنے عروج تک کیسے پہنچی۔
00:50
Speaker UNKNOWN
خط کا دوسرا حصہ اسی سبب سے جیسے الفاظ کے ساتھ پہلے حصے سے جڑتا ہے اور یہاں پر پولس رسول وضاحت کرتا ہے کہ جس طرح سے
01:00
Speaker UNKNOWN
ہم اپنی زندگی کی کہانی کے ہر ایک حصے کو گزارتے ہیں یعنی شخصی طور پر اپنے ہمسایوں کے ساتھ اپنی برادری اور اپنے خاندانوں میں
01:10
Speaker UNKNOWN
اس پر انجیل کی کہانی کو کس طرح سے اثر انداز ہونا چاہیے۔
01:14
Speaker UNKNOWN
تو ائیے غور کیجئے اور دیکھتے ہیں کہ پولس رسول ان سب کو کیسے تشکیل دیتا ہے۔
01:19
Speaker UNKNOWN
پہلے باب کا اغاز ایک خوبصورت یہودی انداز کی نظم کے ساتھ ہوتا ہے
01:25
Speaker UNKNOWN
جہاں پولس رسول ان کاموں کے لیے خدا کی حمد کرتا ہے جو اس نے مسیح یسوع میں کیے ہیں۔
01:32
Speaker UNKNOWN
بنائے عالم سے پیشتر باپ نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ عہد کے لوگوں کو برکت دی جائے۔
01:40
Speaker UNKNOWN
اور یہاں پیدائش 12 باب کی ایک تا تین ایات میں ابراہم کا خاندان اس کے ذہن میں تھا۔
01:46
Speaker UNKNOWN
اور اب یسوع کے وسیلے سے کسی کو بھی اس خاندان میں قبول کیا جا سکتا ہے۔
01:52
Speaker UNKNOWN
یسوع کی موت ہمارے بدترین گناہوں اور ہماری بدترین ناکامیوں کو ڈھانپ سکتی ہے۔
01:58
Speaker UNKNOWN
اور یسوع میں ہم خدا کا فضل پاتے ہیں۔
02:01
Speaker UNKNOWN
در حقیقت پولس رسول کہتا ہے کہ فضل نے ہمارے لیے ایک بالکل نیا راستہ کھول دیا ہے۔
02:07
Speaker UNKNOWN
تاکہ ہم اپنی زندگی کے ہر حصے کو سمجھ سکیں۔
02:10
Speaker UNKNOWN
پہلے باب کی 10 ایت میں وہ کہتا ہے کہ خدا کا یہ مقصد تھا کہ سب چیزیں خواہ اسمان کی ہوں یا زمین کی مسیح میں
02:19
Speaker UNKNOWN
جو کہ موعودہ مسیح کا لقب ہے متحد ہو جائیں۔
02:22
Speaker UNKNOWN
خدا کا ہمیشہ سے منصوبہ تھا کہ بحال شدہ لوگوں کا ایک بڑا خاندان ہو
02:28
Speaker UNKNOWN
جو یسوع مسیح کی ذات میں متحد ہو۔ پولس کہتا ہے
02:32
Speaker UNKNOWN
الہی مقصد تب واضح ہوا جب ہم پہلی بار اس خاندان میں شامل کیے گئے۔
02:38
Speaker UNKNOWN
اور یہاں وہ نسلی یہودیوں اور ابراہم کے خاندان کا حوالہ دے رہا ہے۔
02:42
Speaker UNKNOWN
لیکن پھر پولس رسول بیان کرتا ہے کہ اپ کیسے اس میں شامل ہوتے ہیں۔
02:46
Speaker UNKNOWN
اور یہاں اس کی مراد غیر یہودیوں سے ہے۔ اپ سب نے یسوع اور اس کے وسیلے سے نجات کے بارے میں سنا ہے
02:53
Speaker UNKNOWN
اور اپ کو روح القدس کے کام کے وسیلے خرید کر اس خاندان میں لایا گیا ہے۔
02:58
Speaker UNKNOWN
اور اس لیے یہاں وہ ان واقعات کا حوالہ دے رہا ہے جو اعمال کی کہانیوں میں بیان کیے گئے ہیں کہ خدا کی روح نے یہودیوں اور غیر یہودیوں کو
03:06
Speaker UNKNOWN
یسوع میں ایک خاندان کے طور پر کیسے جمع کیا۔
03:10
Speaker UNKNOWN
یہ بالکل ایسے ہی ہوا جیسے خدا نے بہت پہلے ابراہم سے وعدہ کیا تھا۔
03:15
Speaker UNKNOWN
غور کریں کہ اس نظم میں پولس رسول کیسے خدا باپ کے ذکر سے اغاز کرتا ہے لیکن پھر خدا کے بیٹے یسوع اور پھر یہاں اخر میں روح کی بات کرتا ہے۔
03:22
Speaker UNKNOWN
یہ تینوں مل کر کام کرتے ہیں جیسے کہ پولس رسول انجیل کی کہانی بیان کرتا ہے۔
03:26
Speaker UNKNOWN
یہ فی الحقیقت خوبصورت ہے۔
03:28
Speaker UNKNOWN
نظم کے بعد پولس رسول دعا کے ساتھ جواب دیتا ہے۔
03:33
Speaker UNKNOWN
وہ دعا کرتا ہے کہ یسوع کے پیروکار نہ صرف خوشخبری کی قدرت کے بارے میں جانے بلکہ شخصی طور پر اس کا تجربہ بھی کریں۔
03:42
Speaker UNKNOWN
تاکہ وہ اسی قدرت سے تقویت پائیں جس نے یسوع کو مردوں میں سے جلایا اور اس کو ساری دنیا کے سر کی حیثیت سے سربلند بھی کیا۔
03:50
Speaker UNKNOWN
اب دو باب میں پولس رسول پیچھے جاتا ہے اور باب ایک میں سے نظم کے چند اہم خیالات کی وضاحت کرتا ہے۔
03:56
Speaker UNKNOWN
خصوصا خدا کے فضل اور یسوع کے کثیر النسل خاندان کی۔
04:00
Speaker UNKNOWN
وہ یہ کہانی سنانے سے اغاز کرتا ہے کہ ان غیر یہودی مسیحیوں نے یسوع کو کیسے جانا۔
04:05
Speaker UNKNOWN
یسوع کی بابت سننے سے پیشتر وہ جسمانی طور پر تو زندہ تھے مگر روحانی طور پر مردہ تھے۔
04:12
Speaker UNKNOWN
وہ خود غرضی اور گناہ کی بے مقصد زندگی میں پھنسے ہوئے تھے۔
04:18
Speaker UNKNOWN
اور بدی کی تاریک روحانی قوتوں کے فریب میں تھے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر خدا نے اپنی عظیم محبت اور رحمت میں ان کو بچا لیا۔
04:25
Speaker UNKNOWN
اس نے ان سب کے گناہ معاف کر دیے اور ان کی زندگیوں کو جی اٹھے یسوع کی زندگی کے ساتھ جوڑ دیا۔
04:32
Speaker UNKNOWN
اور ان کو دوبارہ زندہ بھی کیا۔
04:35
Speaker UNKNOWN
پس اب یسوع مسیح کے وسیلے نئے انسان کے طور پر تخلیق ہو کر انہیں نئی بلہٹ مقاصد اور ان اہداف کے متعلق دریافت کرنے کی خوشی ہے
04:44
Speaker UNKNOWN
جو خدا نے ان کے سامنے رکھے ہیں۔
04:47
Speaker UNKNOWN
نہ صرف ان پر خدا کا فضل ہوا ان کو ایک نئے خاندان میں مدو بھی کیا گیا ہے۔
04:53
Speaker UNKNOWN
یسوع کے متعلق سننے سے قبل نہ صرف وہ غیر یہودی لوگ خدا سے جدا تھے وہ اس کے عہد کے لوگوں یعنی ابراہم کے خاندان سے بھی جدا تھے۔
05:02
Speaker UNKNOWN
اور ایک حقیقی عملی وجہ کی بدولت کوہ سینہ کے عہد کے احکام خاندان کے گرد ایک حد بندی کی لکیر جیسے بن گئے تھے۔
05:10
Speaker UNKNOWN
وہ ایک باڑ کی مانند تھے جو زیادہ تر غیر یہودی لوگوں کو دور رکھتی تھی۔
05:16
Speaker UNKNOWN
لیکن یسوع میں توریت کے قوانین پورے ہو چکے ہیں۔ باڑ ہٹا دی گئی ہے۔
05:22
Speaker UNKNOWN
بقول پولس رسول دو نسلی گروہ ایک نئی متحد انسانیت بن گئے ہیں
05:28
Speaker UNKNOWN
جو صلح صفائی کے ساتھ مل کر اکٹھے رہ سکتے ہیں۔
05:31
Speaker UNKNOWN
چنانچہ تین باب میں پولس اس انوکھے کردار پر حیرت کا اظہار بھی کرتا ہے جو اس کو غیر یہودی لوگوں تک یہ خوشخبری پھیلانے کے لیے ملا تھا۔
05:38
Speaker UNKNOWN
اور اگرچہ وہ قید میں ہے وہ اس موقع کے لیے خدا کا شکر گزار ہے جو اسے اس عہد کے خاندان کو بہت بڑھتے ہوئے دیکھنے کے لیے ملا۔
05:45
Speaker UNKNOWN
چنانچہ پولس رسول خط کے اس پہلے نصف کو ایک اور دعا کے ساتھ ختم کرتا ہے۔
05:51
Speaker UNKNOWN
اس بار وہ دعا کرتا ہے کہ یسوع کے پیروکار خدا کے روح کے وسیلے تقویت پائیں
05:59
Speaker UNKNOWN
اس محبت کو سمجھ سکے جو مسیح اپنے لوگوں کے لیے رکھتا ہے۔
06:04
Speaker UNKNOWN
خط کا دوسرا نصف پولس کے پینترا بدلنے سے شروع ہوتا ہے۔
06:09
Speaker UNKNOWN
اور وہ قارئین کو چیلنج کرنا شروع کرتا ہے کہ وہ انجیل مقدس کی کہانی کا جواب
06:15
Speaker UNKNOWN
اپنے طرز زندگی سے دیں۔
06:18
Speaker UNKNOWN
چنانچہ وہ چار باب میں کلیسیا کی روزمرہ کی زندگی سے شروع کرتا ہے۔
06:25
Speaker UNKNOWN
کلیسیا ایک بہت بڑا خاندان ہوتا ہے جس میں بہت سی مختلف اقسام کے لوگ ہوتے ہیں۔
06:31
Speaker UNKNOWN
لیکن وہ زور دیتا ہے کہ وہ ایک ہیں۔
06:34
Speaker UNKNOWN
اور اس باب کے اندر ایک کلیدی لفظ ہے۔ وہ ایک جسم ہیں
06:40
Speaker UNKNOWN
جو ایک روح کے وسیلے متحد ہے۔
06:44
Speaker UNKNOWN
ان کا ایک ہی خداوند اور ایک ہی ایمان ہے۔
06:48
Speaker UNKNOWN
ان کا ایک ہی بپتسمہ ہے۔
06:50
Speaker UNKNOWN
وہ ایک خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔
06:53
Speaker UNKNOWN
یہ بہت زیادہ اتحاد ہے۔
06:55
Speaker UNKNOWN
تاہم پولس کہتا ہے اتحاد کا مطلب یکسانیت نہیں ہے۔
06:58
Speaker UNKNOWN
وہ دریافت کرتا ہے کہ کس طرح یسوع کا نیا خاندان بہت سی مختلف اقسام کے لوگوں پر مشتمل ہے۔
07:06
Speaker UNKNOWN
لیکن ان سب کو ایک ہی روح القدس سے تقویت ملتی ہے۔
07:11
Speaker UNKNOWN
ان منفرد نعمتوں کا حامل ہر شخص انہیں خدمت ایک دوسرے سے محبت اور کلیسیا کی تعمیر کے لیے استعمال کرے۔
07:20
Speaker UNKNOWN
اور یہاں وہ حقیقت میں دو خوبصورت استعارے استعمال کرتا ہے۔ ایک استعارہ نئی ہیکل کے طور پر کلیسیا کی تعمیر ہے۔
07:28
Speaker UNKNOWN
اور دوسرا یہ ہے کہ وہ بطور سر یسوع کے ماتحت ایک نئی انسانیت بنتے جاتے ہیں اور یہ نئی انسانیت ایک استعارہ ہے
07:36
Speaker UNKNOWN
جس کے ساتھ وہ اگلے دو ابواب میں جا رہا ہے۔
07:40
Speaker UNKNOWN
پولس رسول ہر مسیحی کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ اپنی پرانی انسانیت کو پرانے لباس کی طرح اتار ڈالے
07:46
Speaker UNKNOWN
اور نئی انسانیت کو پہن لے جس میں خدا کی شبیہ بحال ہو رہی ہے۔
07:50
Speaker UNKNOWN
اور پھر وہ اس طویل حصے میں جاتا ہے جہاں وہ اس نئی اور پرانی انسانیت کا موازنہ کرتا ہے۔
07:56
Speaker UNKNOWN
چنانچہ نئے انسان جھوٹ کی بجائے سچ بولتے ہیں۔
08:00
Speaker UNKNOWN
غصہ پالنے کی بجائے وہ اپنے تنازعات کو امن سے حل کرتے ہیں۔
08:04
Speaker UNKNOWN
نئے انسان چوری کرنے کی بجائے سخاوت کرنے والے ہوتے ہیں۔
08:08
Speaker UNKNOWN
بدخواہی کی بجائے وہ اپنی باتوں سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
08:14
Speaker UNKNOWN
نئے انسان انتقام لینے کی بجائے معاف کرتے ہیں۔
08:18
Speaker UNKNOWN
نئے انسان ہر جنسی جذبے کی تسکین کی بجائے اپنی جسمانی خواہشات کے تعلق سے خود ضبطی پیدا کرتے ہیں۔
08:25
Speaker UNKNOWN
نئے انسان نشہ کرنے کی بجائے خدا کے روح سے مامور ہوتے ہیں۔
08:30
Speaker UNKNOWN
اور وہ چار مختلف طریقوں سے بیان کرتا ہے کہ خدا کے روح سے مامور ہونا کیسا ہوتا ہے۔
08:36
Speaker UNKNOWN
پہلے دو طریقوں کا تعلق گیت گانے سے ہے۔
08:40
Speaker UNKNOWN
مل کر گانا لیکن اکیلے بھی گانا۔
08:43
Speaker UNKNOWN
اور یہ واقعی دلچسپ بات ہے کہ وہ پہلی چیز جس کے متعلق پولس رسول
08:48
Speaker UNKNOWN
یسوع کے لوگوں کی زندگیوں میں روح کے کام کرنے کے تعلق سے سوچتا ہے گیت گانا اور ساز بجانا ہے۔
08:55
Speaker UNKNOWN
روح سے مامور ہونے کی تیسری نشانی ہے ہر بات میں شکر گزار ہونا۔
09:00
Speaker UNKNOWN
اور چوتھی ہے کہ روح یسوع کے پیروکاروں کو مجبور کرے گا کہ وہ اپنے اپ کو دوسروں کے تابع کرے
09:07
Speaker UNKNOWN
اور دوسروں کو اپنے سے زیادہ اہمیت دے کر سربلند کرے۔
09:11
Speaker UNKNOWN
اور پولس اس چوتھے نقطے کی وضاحت یہ دکھاتے ہوئے کرتا ہے کہ
09:16
Speaker UNKNOWN
یہ مسیحی شادی میں کس طرح کام کرتا ہے۔
09:20
Speaker UNKNOWN
چنانچہ اپ ایسی عورت بیا ہیں جو یسوع کی پیروی کرتی ہے۔
09:26
Speaker UNKNOWN
اس سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی عزت کرے
09:31
Speaker UNKNOWN
اور اسے اجازت دے کہ وہ اس کی ذمہ داری اٹھائے۔
09:35
Speaker UNKNOWN
اور شوہر سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے محبت رکھے اور اپنی خود غرضی کو چھوڑے
09:43
Speaker UNKNOWN
اور اپنے سے بڑھ کر اپنی بیوی کی بھلائی کو ترجیح دے۔
09:47
Speaker UNKNOWN
اور پولس رسول کہتا ہے کہ اس قسم کی شادی ہی خوشخبری کی کہانی کو دہراتی ہے۔
09:52
Speaker UNKNOWN
شوہر کے اعمال یسوع کی محبت اور قربانی کی شبیہ ہوتے ہیں۔
09:58
Speaker UNKNOWN
بیوی کے اعمال کلیسیا کی شبیہ ہوتے ہیں جو یسوع کو موقع دیتی ہے کہ وہ اس سے محبت رکھے اور اسے نیا بنا دے۔
10:04
Speaker UNKNOWN
پھر پولس رسول اس نظریے کا اطلاق بچوں، ماں باپ اور غلاموں اور مالکوں پر بھی کرتا ہے۔
10:10
Speaker UNKNOWN
پولس رسول ان مسیحیوں کو روحانی برائی کی حقیقت یاد کرانے کے ساتھ اختتام کرتا ہے۔
10:17
Speaker UNKNOWN
یہ وہ مخلوقات اور قوتیں ہیں جو یسوع کے لوگوں کے اتحاد کو کمزور کرنے اور ان کی نئی انسانیت کو سبوتاش کرنے کی کوشش کریں گی۔
10:25
Speaker UNKNOWN
اور اس طرح پولس رسول ان کو چیلنج کرتا ہے کہ مضبوطی سے کھڑے ہوں اور ان جسمانی استعاراتی ہتھیاروں کو باندھ لیں
10:32
Speaker UNKNOWN
جن کا وہ تفصیل سے ذکر کرتا ہے۔
10:36
Speaker UNKNOWN
اور پولس نے یہ تمام ہتھیار اور مسیحانہ بادشاہ کی تصویر کشی کو یسایہ کی کتاب سے لیا ہے۔
10:44
Speaker UNKNOWN
اور اس لیے اب مسیح کے پیروکاروں کے طور پر ہمیں مسیح کی صفات کو اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم مل کر مسیح کا بدن بناتے ہیں۔
10:53
Speaker UNKNOWN
میرا خیال ہے کہ اس سب سے پولس کا مسیحیوں کے لیے مطلب یہ ہے کہ نئی عادات بنائیں ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اور یسوع کے دیگر پیروکاروں کی ترقی
11:02
Speaker UNKNOWN
اور روحانی بلوغت میں مدد کے لیے دعا اور کلام مقدس کا استعمال کریں اور یہ ہے افسو کے نام خط۔
11:09
Speaker UNKNOWN
انتہائی موثر۔
11:11
Speaker UNKNOWN
یہاں پر ہی پولس رسول ساری خوشخبری کا خلاصہ کرتا ہے اور یہ بھی کہ اس کو ہماری زندگی کے ہر حصے کی تشکیل نو کیسے کرنی چاہیے۔

Get More with the Söz AI App

Transcribe recordings, audio files, and YouTube videos — with AI summaries, speaker detection, and unlimited transcriptions.

Or transcribe another YouTube video here →